سڈنی،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی ٹیم کے لئے اسی ماہ سے شروع ہونے والے ہندوستان دورہ مشکلوں بھرا ثابت ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹ اسٹار بھی اس بات کو مانتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا اس وقت جس طرح کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس نے یقیناًاسٹیو اسمتھ اور ان کھلاڑیوں کو تشویش میں ڈال دیا ہوگا۔ وراٹ کوہلی نہ صرف ٹیم کو شاندار قیادت فراہم کر رہے ہیں بلکہ ٹیسٹ میچوں میں بلے سے بھی خوب رنز بنا رہے ہیں، میدان میں آسٹریلوی ٹیم کی حکمت عملی چھینٹاکشی کرکے مخالف ٹیم اور کھلاڑیوں کو اکسانے کی ہوتی ہے، لیکن آسٹریلوی ٹیم کے سابق کرکٹر مائیکل ہسی نے اس حکمت عملی کو وراٹ کوہلی کے سامنے نہیں اپنانے کامشورہ ا سٹیو سمتھ بریگیڈ کو دیا ہے۔ہسی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے خلاف چھینٹا کشی (سلیزنگ) نہ ہی کرے تو بہتر ہے کیونکہ ایسا کرنا مہمان ٹیم کے لئے مہنگی ثابت ہو سکتا ہے۔ ہسی نے کہا کہ کوہلی کے خلاف اگرچھینٹاکشی کی تو آسٹریلیا کھلاڑیوں کو جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ یہ داؤ آسٹریلوی ٹیم کو بھاری پڑ سکتا ہے کیونکہ وہ (کوہلی) دباؤ کے درمیان اچھا کھیلنے کے لئے مشہور ہے۔
79 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے بعد سال 2013 میں ریٹائرمنٹ لینے والے ہسی نے کہاکہ وراٹ کوہلی صحیح معنوں میں اسٹار ہے، دباؤ اور مقابلہ اسے پسند ہے اور پچ پر دباؤ کی صورت حال میں وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایسے میں کوہلی کے خلاف آسٹریلوی کھلاڑی چھینٹاکشی نہ ہی کریں تو بہتر ہو گا۔ہسی کا یہ پیغام خاص طور پر آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ کے لئے سمجھا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سمتھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے ان کی ٹیم جارحانہ رخ اختیار کرے گی، ہم ہندوستانی ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی کو اکسانے کی کوشش کریں گے۔ا سمتھ کا خیال تھا کہ وراٹ کوہلی کو غصہ دلانے سے ٹیم انڈیا کے کپتان کی توجہ ایک حد سے کھیل سے ہٹ جائے گی جس کا مہمان ٹیم فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ اسمتھ نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم نے ٹیم کے طور پر ان (وراٹ کو)کو اکسانے میں کامیاب ہوئے اور جلدی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے تو ہندوستانی ٹیم بکھر جائے گی۔